اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کی پہلی ششماہی میں چین کوپاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6فیصدکی کمی جبکہ چین سے درآمدات میں 25.60فیصداضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.216ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی …
پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی ششماہی میں اضافہ ، چین کوپاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6فیصدکی کمی،درآمدات میں 25.60فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کی پہلی ششماہی میں چین کوپاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6فیصدکی کمی جبکہ چین سے درآمدات میں 25.60فیصداضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.216ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.288ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،
دسمبرمیں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 233.092ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجونومبرمیں194.20ملین ڈالراوردسمبر2025میں 233.49ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.477ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں چین سے درآمدات کاحجم 9.472ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں چین سے درآمدات پر7.541ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔دسمبرمیں چین سے درآمدات کاحجم 1.758ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 1.324ارب ڈالر اوردسمبر2024میں 1.265ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین سے درآمدات پر16.312ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا








