پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر22.3فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 627.33 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 513.06 ملین ڈالر کے مقابلے میں 22.3فیصدزیادہ ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کی دوطرفہ تجارت میں پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر22.3فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر22.3فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 627.33 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 513.06 ملین ڈالر کے مقابلے میں 22.3فیصدزیادہ ہے۔
مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 413.80 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 385.22 ملین ڈالر تھا، اس طرح برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔اگست میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 193.54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 220.25 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 182.075 ملین ڈالر تھا ۔ مالی سال 2026 میں برطانیہ کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.148 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پہلے دو ماہ میں برطانیہ سے درآمدات پر 213.53 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 127.84 ملین ڈالر کے مقابلے میں 67 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں برطانیہ سے درآمدات کا حجم 133.48 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 80.48 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 62.70 ملین ڈالر تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں برطانیہ سے درآمدات پر 725.23 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔







