پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات امن، ترقیاتی تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سفیر عبد الحمید

ٹوکیو۔21نومبر (اے پی پی):جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبد الحمید نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات امن، ترقیاتی تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، پارلیمانی سفارتکاری اور ادارہ جاتی میکنزم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان-پاکستان پارلیمانی دوستی لیگ کے افتتاحی …

ٹوکیو۔21نومبر (اے پی پی):جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبد الحمید نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات امن، ترقیاتی تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، پارلیمانی سفارتکاری اور ادارہ جاتی میکنزم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان-پاکستان پارلیمانی دوستی لیگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہیں اس تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر جاپان کے ایوان نمائندگان کے رکن اور جاپان-پاکستان پارلیمانی دوستی لیگ کے چیئرمین سیجی مائے ہارا نے مدعو کیا تھا۔

سیجی مائے ہارا نے پاکستان اور جاپان کے تعاون کی بڑھتی ہوئی رفتار کو سراہا۔ انہوں نے اوساكا-کانسائی ایکسپو 2025 میں پاکستان کے یوم پاکستان کی تقریب میں اپنی شرکت کا خاص طور پر ذکر کیا۔ سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جاپان-پاکستان پارلیمانی دوستی لیگ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات امن، ترقیاتی تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری اور چھ ادارہ جاتی مکینزم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کا اختتام دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

مزید خبریں