پاکستان اور سعودی عرب کا ’مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع‘ کے تحت مشترکہ دفاع کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور سعودی عرب نے ’مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع‘ کے مطابق مکہ مکرمہ نیز مملکت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب نے ’مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع‘ کے مطابق مکہ مکرمہ نیز مملکت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع میں شامل ممالک کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس کے نتائج کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران مذموم حملوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں مکہ مکرمہ اور مملکت میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی کی ہے۔