پاکستان اور سعودی عرب نےسفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیے
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
نیویارک ۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب نےسفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر انہوں نے اپنے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ اہم پیش رفت اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرے گی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ہماری دیرینہ اور برادرانہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی







