وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے مالدیپ کی عوامی مجلس (پیپلز مجلس) کے پارلیمانی وفد نے پارلیمانی گروپ کے سینئر ڈپٹی لیڈر ابراہیم شجاع کی قیادت میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان کے وسعت پذیر آئی سی ٹی شعبے، ڈیجیٹل ورک فورس کی تیاری، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اور جدت پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ …
پاکستان اور مالدیپ کا ڈیجیٹل شراکت داری کے نئے دور کا آغاز، آئی ٹی اور ابھرتی ٹیکنالوجیز میں وسیع تر تعاون پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے مالدیپ کی عوامی مجلس (پیپلز مجلس) کے پارلیمانی وفد نے پارلیمانی گروپ کے سینئر ڈپٹی لیڈر ابراہیم شجاع کی قیادت میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان کے وسعت پذیر آئی سی ٹی شعبے، ڈیجیٹل ورک فورس کی تیاری، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اور جدت پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے لیے جاری حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے آئی ٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان قائم مضبوط اور خوشگوار دوطرفہ تعلقات کو کلیدی بنیاد قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مصنوعی ذہانت ، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اور فن ٹیک کے شعبوں میں اشتراکِ عمل کے مواقع کے ساتھ ساتھ استعداد کار میں اضافے اور ادارہ جاتی معلومات کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی۔
مالدیپ کے وفد نے ڈیجیٹل شعبے میں پاکستان کی پیشرفت کو سراہا اور آئی ٹی سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کا اختتام تمام شعبوں، بالخصوص آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔








