پاکستان اور ملائیشیا کے مابین مشترکہ دفاعی کمیٹی کا 16واں اجلاس، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی (جے سی ڈی سی ) کا 16واں اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے باہمی دفاعی و عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے کی جبکہ ملائیشین وفد کی سربراہی ملائیشیا کی وزارت دفاع …

راولپنڈی ۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی (جے سی ڈی سی ) کا 16واں اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے باہمی دفاعی و عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے کی جبکہ ملائیشین وفد کی سربراہی ملائیشیا کی وزارت دفاع کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل (پالیسی) جناب محمد یانی بن دائود نے کی۔

باقاعدہ اجلاس سے قبل دونوں سربراہان اور وفود کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جس میں دوطرفہ دفاعی شعبے میں اشتراک عمل بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔مذاکرات کے دوران سال 2025ء میں ملائیشیا کے اندر ہونے والے سابقہ اجلاس کے بعد سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، دونوں ممالک کی حالیہ دفاعی کامیابیوں کو سراہا گیا اور سلامتی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔