بیجنگ۔31اکتوبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، صنعت ، زراعت اور آئی ٹی کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں …
پاکستان اور چین تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، صنعت ، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے، معین الحق

مزید خبریں
بیجنگ۔31اکتوبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، صنعت ، زراعت اور آئی ٹی کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں نیشنل کانگریس کے کامیاب انعقاد کے بعد چین میں مدعو کیا گیا ہےجو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستی اور سٹریٹجک باہمی اعتماد کا استعارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دورے کے دوران چینی رہنمائوں، سینئر عہدیداروں اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر وبائی امراض، ماحولیاتی تبدیلی، مہنگائی اور غربت جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون پرپر تبادلہ خیال کریں گے، ان ملاقاتوں سے ہمیں اپنے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے کلیدی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشکل وقت میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہنے کی آہنی شراکت داری اس بات کی عکاس ہے کہ سیلاب کے دوران چین کی پاکستان کے لیےبھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام (بی آر آئی)کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لیے جاری تعاون کو مزید فروغ دینے اور حالیہ قدرتی آفت سے ملک کی بحالی میں نئی رفتار کو متعارف کرا رہا ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور روابط کو باہمی ایجنڈے میں مرکزی اہمیت دے رہا ہے۔








