پاکستان اور کویت کے وزراء خارجہ کا تمام مسائل کے حل، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور

پاکستان اور کویت کے وزراء خارجہ کا تمام مسائل کے حل، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور

نیویارک ۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور کویت کے وزراء خارجہ نے تمام مسائل کے حل، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیاہے۔منگل کو وزارتِ خارجہ کےترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا اور پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی روابط کا خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام مسائل کے حل، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔