اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):یوریشن اکنامک یونین نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے یوریشین اکنامک یونین ( ای اے ای یو)کے بورڈ کے ممبر اور کمیشن کے انچارج منسٹر آف ٹریڈ آندرے سلپنیف سے منگل کو ورچوئل ملاقات کی ۔ ای اے ای یو کے عہدیدار نے پاکستان کو خطے میں اہم اور ابھرتا ہوا …
پاکستان اور یوریشین یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت جلد شروع کی جائے گی، وفاقی وزیر تجارت
اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):یوریشن اکنامک یونین نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے یوریشین اکنامک یونین ( ای اے ای یو)کے بورڈ کے ممبر اور کمیشن کے انچارج منسٹر آف ٹریڈ آندرے سلپنیف سے منگل کو ورچوئل ملاقات کی ۔ ای اے ای یو کے عہدیدار نے پاکستان کو خطے میں اہم اور ابھرتا ہوا تجارتی شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوریشین یونین جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ جام کمال خان نے لاجسٹکس، توانائی، ڈیجیٹل تجارت اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوریشین یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت جلد شروع کی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی کے بعد ترجیحی تجارتی نظام متعارف کرایا جائے گا جس پر دونوں ممالک نے مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔









