پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر مومن آغا سیکرٹری وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ ڈویژن تعینات

حکومتِ پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر مومن آغا کو سیکرٹری وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ ڈویژن تعینات کر دیا ہے

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):حکومتِ پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر مومن آغا کو سیکرٹری وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 19 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مومن آغا، جو اس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں افسر برائے خصوصی فرائض (او ایس ڈی) تعینات تھے، کو فوری طور پر سیکرٹری وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی تاحکمِ ثانی موثر رہے گی۔