وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز میں ٹرین آپریشن کو محفوظ بنانے اور حفاظتی انتظامات مزید موثر کرنے کے لیے31 دسمبر تک ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت فیلڈ افسران کی تمام چھٹیاں تین ماہ کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ افسران کو اتوار کوبھی فیلڈ میں جا کر ٹرین آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان ریلویز میں31 دسمبر تک ہنگامی حالت نافذ، فیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ

مزید خبریں
لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز میں ٹرین آپریشن کو محفوظ بنانے اور حفاظتی انتظامات مزید موثر کرنے کے لیے31 دسمبر تک ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت فیلڈ افسران کی تمام چھٹیاں تین ماہ کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ افسران کو اتوار کوبھی فیلڈ میں جا کر ٹرین آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری ہدایات کے مطابق ریلوے افسران کے سرکاری امور کے سلسلے میں دوسرے شہروں کے دوروں کے لیے ٹرین کے ذریعے سفر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ریلوے آپریشن کے عملی جائزے، انتظامی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ہدایات کے تحت سول اور مکینیکل شعبوں کے چیف انجینئرز اپنے اپنے امور سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزارتِ ریلوے کو بھجوائیں گے، جبکہ سیفٹی ہیڈ سے بھی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی ہے تاکہ ٹرین آپریشن کے حفاظتی انتظامات کی مسلسل نگرانی اور کسی بھی ممکنہ کوتاہی کی بروقت نشاندہی یقینی بنائی جا سکے۔
وفاقی وزیرِ ریلوےمحمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو محفوظ ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ٹرین آپریشن کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔







