اکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور کے اعلی سطحی وفد نے سی ای او،سینئر جنرل منیجر محمد حفیظ اللہ کی قیادت میں سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کیا اور پاکستان ریلویز کارگو ٹرانسپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور کے اعلی سطحی وفد کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ، پاکستان ریلویز کارگو ٹرانسپورٹ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 14 جولائی (اے پی پی):پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور کے اعلی سطحی وفد نے سی ای او،سینئر جنرل منیجر محمد حفیظ اللہ کی قیادت میں سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کیا اور پاکستان ریلویز کارگو ٹرانسپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر نےسی ای او،سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور محمد حفیظ اللہ کی قادت میں آنے والے اعلیٰ سطحی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان ریلویز کے ذریعے کراچی سے برآمدی اور درآمدی کارگو کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایس سی سی آئی کے عہدیداران، شپنگ، ڈرائی پورٹ، ہوائی اڈے، ریلوے اور ٹرانسپورٹیشن کی محکمانہ کمیٹی کے اراکین اور لاجسٹک اور برآمدی شعبوں کے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لایا گیا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے ریل پر مبنی مال بردار خدمات کو مضبوط بنانے، لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، اور تجارتی سہولت کو بڑھانے کے بارے میں قیمتی تجاویز کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر محمد حفیظ اللہ نے کہا کہ پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے لیے موثر، کفایت شعاری اور پائیدار لاجسٹکس سلوشنز کو فروغ دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔








