پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن پیر 5 اکتوبر کو منایا گیا۔اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد اساتذہ کے مقام، حقوق اور مسائل پر توجہ دلانا ہے۔ اساتذہ کا عالمی دن محض رسمی طور پر منایا جانے والا ایک رسمی دن نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے ایک طویل تاریخی جدوجہد اور بین الاقوامی تعلیمی سوچ موجود ہے۔

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن پیر 5 اکتوبر کو منایا گیا۔اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد اساتذہ کے مقام، حقوق اور مسائل پر توجہ دلانا ہے۔ اساتذہ کا عالمی دن محض رسمی طور پر منایا جانے والا ایک رسمی دن نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے ایک طویل تاریخی جدوجہد اور بین الاقوامی تعلیمی سوچ موجود ہے۔

5 اکتوبر 1966کو پیرس میں ایک خصوصی بین الحکومتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عالمی ادارہ محنت اور یونیسکو نے اساتذہ کی حیثیت سے متعلق ایک اہم سفارش منظور کی تھی جس میں اساتذہ کے حقوق اور ذمہ داریوں، ابتدائی تربیت اور مزید تعلیم، بھرتی، ملازمت اور تدریس و تعلیمی ماحول کے معیار سے متعلق اصول وضع کئے گئےجس کا مقصد دنیا بھر میں اساتذہ کے پیشے کو باقاعدہ حیثیت، مناسب شرائط اور ضروری تحفظ دلانا تھا۔

1994میں پہلی مرتبہ 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا۔اساتذہ کے حوالے سے عالمی سطح پر ایک اور اہم پیشرفت 1997ء میں ہوئی تھی جب اعلیٰ تعلیم سے وابستہ تدریسی عملے کی حیثیت سے متعلق ایک الگ سفارش منظور کی گئی۔ اس کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریس اور تحقیق سے وابستہ افراد کے حقوق، ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ حیثیت کو واضح کرنا تھا۔رواں سال 2026 میں اساتذہ کا عالمی دن اس اعتبار سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس سال 1966 کی تاریخی آئی ایل او اور یونیسکو سفارشات کو 60 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہونا: پیشے کے تحفظ، اس کے مقام کو بلند کرنے اور اپنے مستقبل کی تشکیل کے 60 سال‘‘مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، رفاعی اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی ضمیمہ جات اور پروگرامز شائع اور نشر کئے گئے۔

مزید خبریں