پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن ہفتہ 10 اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، معاشرے میں ذہنی امراض کے حوالے سے پائی جانے والی سماجی بدنامی اور امتیازی سلوک کا خاتمہ ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن ہفتہ 10 اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، معاشرے میں ذہنی امراض کے حوالے سے پائی جانے والی سماجی بدنامی اور امتیازی سلوک کا خاتمہ ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کےموقع پر خصوصی پیغامات اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ذہنی صحت کی اہمیت ، دماغی امراض سمیت اس سے جڑے دیگر معاشرتی مسائل کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ حکومت قومی ذہنی صحت کی پالیسی پر کام کر رہی ہے کیونکہ حکومت ذہنی صحت کو جسمانی صحت کی طرح ہی اہم سمجھتی ہے۔








