اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ امن، رواداری اور باہمی سوجھ بوجھ کی ثقافت کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ عدم تشدد کے عالمی دن کو منانے کا فیصلہ 15 جون 2007 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ امن، رواداری اور باہمی سوجھ بوجھ کی ثقافت کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
عدم تشدد کے عالمی دن کو منانے کا فیصلہ 15 جون 2007 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد A/RES/61/271 کے تحت کیا گیا تھا تاکہ دنیا بھر میں عدم تشدد کے پیغام کو اجاگر کیا جا سکے۔ عدم تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری، غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں تشدد سے بچائو کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔







