پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر افراد کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر(بزرگ) افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی کا مقصد بزرگ شہریوں کے حقوق، عزت و وقار، صحت اور فلاح و بہبود کو اجاگر کرنا ہے۔رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’ طویل زندگی کےلئے نظام پر نظر ثانی‘‘ ہے جو بزرگوں کی معاشرتی اہمیت کا عکاس ہے ۔ واضح رہے کہ 14 دسمبر1990 کو اقوام …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر(بزرگ) افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی کا مقصد بزرگ شہریوں کے حقوق، عزت و وقار، صحت اور فلاح و بہبود کو اجاگر کرنا ہے۔رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’ طویل زندگی کےلئے نظام پر نظر ثانی‘‘ ہے جو بزرگوں کی معاشرتی اہمیت کا عکاس ہے ۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر1990 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےقرارداد 45/106 کے ذریعہمعمر افراد کے دن کو منانے کی منظوری دی تھی اور یکم اکتوبر 1991 کو پہلی مرتبہ دنیا بھر میں یہ دن منایا گیا۔ معمر افراد کا عالمی دن معمر افراد کو درپیش سماجی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور اُن کے حقوق اور عزت و وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔