پاکستان سٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 3353.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 180392.97 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 3353.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 180392.97 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 3353.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 180392.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،304 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،165 کی قیمتوں میں کمی اور 95 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،مجموعی طورپر 1224.39 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 70.21 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 1030.99 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 53921.41 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3425.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 256900.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 14ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 1.6 فیصد کے اضافہ کے بعد 72.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،لوٹے کیمیکلز پاکستان کے 108119661 حصص،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 49523210 حصص اور صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ کے 43732572 حصص کا لین دین ہوا۔

مزید خبریں