پاکستان سٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 954.77 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 163948.94 پوائنٹس پر بند
پاکستان سٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 954.77 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 163948.94 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک یکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس 954.77 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 163948.94 پوائنٹس پر بندہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 560 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،295 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،154کی قیمتوں میں کمی اور114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 696.70 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 34.91 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 306.55 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 49396.77 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1269.93 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 235367.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.63 ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 0.6فیصدکے اضافہ کے بعد 65 ارب ڈالر ہو گیا۔ گزشتہ روز حیسکول کے 51509056 حصص،سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 50165739 حصص اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے 49675264 حصص کا لین دین ہوا۔ میرٹ پیکجنگ لمیٹڈ،عروج انڈسٹریز لمیٹڈ اور ہالہ انٹر پر ائززلمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








