پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 464.53 پوائنٹس اضافے کے بعد 180311.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج تیزی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 464.53 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 464.53 پوائنٹس اضافے کے بعد 180311.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 744.237 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 32.192 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 20.142 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 20.177 ٹریلین روپے ہو گئی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،211 کی قیمتوں میں کمی اور 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کاروباری حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 67.754 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ 67.531 ملین حصص اور حاسکول پٹرولیم 47.270 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
سب سے زیادہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 98.33 روپے اضافے کے بعد 17,450.00 روپے پر بند ہوئی جبکہ گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص 43.25 روپے اضافے کے ساتھ 1,282.25 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب بلیسڈ ٹیکسٹائلز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 45.95 روپے کمی کے بعد 935.41 روپے پر بند ہوئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 45.47 روپے کمی کے بعد 1,447.72 روپے پر آ گئے۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 141.89 پوائنٹس کے اضافے سے 53712.97 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 336.71 پوائنٹس کی بہتری سے 253344.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔








