پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 206.60 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 180104.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 891.332 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 36.690 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 20.177 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 20.130 ٹریلین روپے رہ گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور …

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 180104.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 891.332 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 36.690 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 20.177 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 20.130 ٹریلین روپے رہ گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 197کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،269 کی قیمتوں میں کمی اور 97 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حجم کے لحاظ سے سائنرجیکو پی کے 247.072 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی، اس کے بعد بیکو سٹیل لمیٹڈ کے 103.802 ملین اور پاک ریفائنری کے 40.235 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 81.79 روپے کا اضافہ ہوا اور وہ 2176.50 روپے پر بند ہوئے جبکہ رفحان میز پراڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص 43.24 روپے اضافے کے بعد 9318.17 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص 366.46 روپے کمی کے بعد 17083.54 روپے جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص 226.13 روپے کمی کے بعد 25160.87 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 109.40 پوائنٹس کی کمی سے 53603.57 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 356.16 پوائنٹس کی کمی سے 252988.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔