پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای۔100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای۔100 انڈیکس نے 1 لاکھ 81 ہزار 524پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔مارکیٹ میں بینکنگ، توانائی اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای۔100 انڈیکس نے 1 لاکھ 81 ہزار 524پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔مارکیٹ میں بینکنگ، توانائی اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کی توقعات اور ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا، جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ یونائیٹڈ بینک، اینگرو ہولڈنگز، بینک الفلاح، نیشنل بینک اور پاکستان پٹرولیم سمیت بڑی کمپنیوں کے حصص میں اضافے نے انڈیکس کو اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔