پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا جو 277.61 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔








