پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 900 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 900 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، مثبت معاشی اشاریے اور مختلف شعبوں میں خریداری کے بڑھتے رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں حکومتی معاشی پالیسیوں، مالیاتی استحکام اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری نے سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو مزید مضبوط کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 962 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں