پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1091.66 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 162896.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 562 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،171کی قیمتوں میں کمی جبکہ 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس میں 1091.66 پوائنٹس اضافہ کے بعد 162896.68 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1091.66 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 162896.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 562 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،171کی قیمتوں میں کمی جبکہ 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 391.93 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 22.97 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 346.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 48687.46 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1168.72 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 233849.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 14.01 ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 0.5 فیصد کے اضافہ کے بعد 64.9 ارب روپے ہوگیا۔ سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 23945909 حصص،اینگرو ہولڈنگ لمیٹڈ کے 22942570 حصص اور بینک آف پنجاب کے 19059335 حصص کا لین دین ہوا۔ گلشن سپننگ ملز،صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ اور کالونی ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








