پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 205.83 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 176133.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 566 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،268 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،191 کی قیمتوں میں کمی اور 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، کے ایس ای-100 انڈیکس 206 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 205.83 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 176133.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 566 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،268 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،191 کی قیمتوں میں کمی اور 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
کاروباری سیشن کے دوران ریڈی مارکیٹ میں 1.003 ارب شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 35.702 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) بڑھ کر 19.790 کھرب روپے ہو گئی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 48.09 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 52663.90 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 22.06 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 247838.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے سرفہرست رہی جس کے 263.629 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا، ٹرسٹ بروکریج کے 111.320 ملین شیئرز اور ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 73.874 ملین شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ اضافہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جن کی قیمت 91.84 روپے بڑھ کر 2163.06 روپے تک پہنچ گئی جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص 72.69 روپے اضافے کے ساتھ 7651.92 روپے پر بند ہوئے۔







