پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس 1934.74 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد164831.42پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس 1934.74 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد164831.42پوائنٹس پربند

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی تیزی کارحجان برقراررہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 1934.74 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد164831.42پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 386.39ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت20.12ارب روپے تھی،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 562کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،302کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،141کی قیمتوں میں کمی اور119کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کے ایس ای 30انڈیکس 669.37پوائنٹس کے اضافہ کے بعد49356.83 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 3362.86پوائنٹس کے اضافہ کے بعد237212.17 پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 11.31ارب روپے کے سودے طے پائے۔سوئی سدرن کمپنی کے 25264818حصص، بینک آف پنجاب 24570490حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 22784035حصص کالین دین ہوا۔ٹرائی سٹارمیوچل فنڈ،ایل ایس ای فنانشل سروسز اورفرسٹ کریڈٹ اینڈانویسٹمنٹ بینک سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

 

مزید خبریں