پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 6768.25 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 155511.56 پوائنٹس پر بند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 6768.25 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 155511.56 پوائنٹس پر بند
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 6768.25 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 155511.56 پوائنٹس پر بندہوا۔کا روباری سرگرمیوں کے دوران 566 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،365 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،67کی قیمتوں میں کمی اور134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا،مجموعی طورپر 670.86ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 43.97ارب روپے تھی۔
کے ایس ای30 انڈیکس 2124.72 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 47156.32 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 9332.56 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 225408.11 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.48ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 78566008حصص،بینک آف پنجاب 49505656حصص اورسینئرجیکوپاکستان کے 38009642حصص کا لین دین ہوا۔ مچلزفروٹ فارمز،پاور سیمنٹ اور ریلائنس انشورنس سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 4.1فیصدکے اضافہ کے بعد 61.7 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا۔









