کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 6 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مختلف شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1525 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تاہم نئے کاروباری روز کے آغاز پر مارکیٹ نے بھرپور ریکوری کرتے ہوئے مثبت رجحان اختیار کر لیا۔









