پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مئی کے دوران اوسط یومیہ تجارتی حجم 709 ملین حصص جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 31 ارب روپے ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مئی کے دوران اوسط یومیہ تجارتی حجم 709 ملین حصص ، اوسط یومیہ تجارتی مالیت 31 ارب روپے ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مئی کے دوران اوسط یومیہ تجارتی حجم 709 ملین حصص جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 31 ارب روپے ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے اعدادوشمارکے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 6.7 فیصد اضافہ ہواہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی ہورہی ہے ، مثبت رجحان کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی قرار دی جا رہی ہے، جہاں فریقین نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور امن مذاکرات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی۔ اپریل 2026 میں ملک میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جو مارچ میں 7.3 فیصد تھی۔ مئی کے دوران اسٹیٹ بینک کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے توسیعی فنڈسہولت اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی، اکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل 2026 کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت 22015 یونٹس رہی، اپریل 2026 میں پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر 3.5 ارب امریکی ڈالر رہیں، ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصداضافہ ہوا،اپریل 2026 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 324 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مارچ 2026 میں 1134 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سرمایہ کاری کے بہائو کے حوالے سے غیر ملکی کارپوریٹس اور مقامی کمپنیاں بڑے فروخت کنندگان رہیں۔








