پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روزبھی تیزی کارحجان، 100انڈیکس 118.05پوائنٹس کے اضافہ کے بعد180511.02پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 118.05پوائنٹس کے اضافہ کے بعد180511.02پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 564کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔206کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،259کی قیمتوں میں کمی اور99کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 118.05پوائنٹس کے اضافہ کے بعد180511.02پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 564کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔206کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،259کی قیمتوں میں کمی اور99کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور 1230.53ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 69.21ارب روپے تھی۔کے ایس ای30انڈیکس 80.15پوائنٹس کی کمی کے بعد53841.26 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 449.65 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد257350.10 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 10.51ارب روپے کے سودے طے پائے۔سروس لانگ مارچ ٹائرز کے 189427474حصص،کوہ نورسپننگ ملز72276012حصص اورکے الیکٹرک کے 53633860حصص کالین دین ہوا۔غنی کیم ورلڈ لمیٹڈ،فرسٹ النورمضاربہ اورفرسٹ آئی بی ایل مضاربہ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

مزید خبریں