پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تین روزکی مندی کے بعد تیزی کارحجا، 100انڈیکس 4266.79پوائنٹس کے اضافہ کے بعد168893.08پوائنٹس پربند

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تین روزکی مندی کے بعد جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 4266.79پوائنٹس کے اضافہ کے بعد168893.08پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،291کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،145کی قیمتوں میں کمی اور131کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر692.40ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 35.80ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 1380.77پوائنٹس کے اضافہ کے بعد51723.30پوائنٹس اورکے ایم …

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تین روزکی مندی کے بعد جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 4266.79پوائنٹس کے اضافہ کے بعد168893.08پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،291کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،145کی قیمتوں میں کمی اور131کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر692.40ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 35.80ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 1380.77پوائنٹس کے اضافہ کے بعد51723.30پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس 7778.72پوائنٹس کے اضافہ کے بعد236793.14پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 28.61ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روزیونٹی فوڈز لیمیٹڈ کے 71443224حصص،بینک آف پنجاب 38659618 حصص اور کے الیکٹرک کے 35071352 حصص کالین دین ہوا، بلیوایکس لیمیٹڈ،میڈیاٹائمزلیمیٹڈ اوربنیزلیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔