پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوکاروبارمیں مسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان برقراررہا، کے ایس ای 100انڈیکس 4276.09پوائنٹس کے اضافہ کے بعد154292.25پوائنٹس پربندہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روزبھی تیزی ، 100انڈیکس میں 4276.09 پوائنٹس اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوکاروبارمیں مسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان برقراررہا، کے ایس ای 100انڈیکس 4276.09پوائنٹس کے اضافہ کے بعد154292.25پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر568کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،339کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،79کی قیمتوں میں کمی اور150کی قیمتوں میں استحکام رہا،کل 397.46ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.35ارب روپے تھی،
کے ایس ای30انڈیکس 1418.41پوائنٹس کے اضافہ کے بعد46904.86 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 6829.77پوائنٹس کے اضافہ کے بعد221684.42پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈکے تحت 6.49ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روزبینک آف پنجاب کے 54733142 حصصِ،وصل موبییلیٹی مضاربہ 31549329حصص اورکے الیکٹرک کے 26433608 حصص کالین دین ہوا،وصل موبییلیٹی مضاربہ،فرسٹ النورمضاربہ،اورسیکورٹی انویسٹمنٹ بینک لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔








