پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 339.60 میں پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 339.60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170425.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 421.15 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.73 ارب روپے رہی

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 339.60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170425.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 421.15 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.73 ارب روپے رہی۔ مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 267 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 55 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 96.06 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50,717.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیاتی کمپنیوں کے نمائندہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 289.40 پوائنٹس کی کمی کے بعد 244,101.8 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 6.59 ارب روپے مالیت کے حصص کا لین دین ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران سینرجی کو پی کے لمیٹڈ کے 61.59 ملین حصص، تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 60.32 ملین حصص اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 24.14 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید خبریں