پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1964.62 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165124.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 322 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔مجموعی …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1964.62 کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1964.62 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165124.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 322 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔مجموعی طور پر 362.95 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 14.50 ارب روپے رہی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 837.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 49,004.15 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیاتی اشاریے کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2,558.46 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 237,813.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.62 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔ ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے 27.31 ملین، ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ کے 26.82 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے 20.34 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔یونی کیپ مضاربہ ، امریلی سٹیلز لمیٹڈ اور پی آئی اے ہولڈنگز کمپنی نمایاں ایڈوانسر کمپنیاں رہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 66.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔







