پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 347.97 پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 347.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 164,776.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 223 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 347.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 164,776.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 223 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 226 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مجموعی طور پر 383.74 ملین حصص کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 13.10 ارب روپے رہی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 135.88 پوائنٹس کی کمی کے بعد 4,8868.27 پوائنٹس پر بند ہوا

جبکہ اسلامی مالیاتی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والا کے ایم آئی انڈیکس 245.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 237568 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 8.94 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایل ایس ای فائنانشل سروسز لمیٹڈ کے 32.28 ملین، ویوز ہوم اپلائنسز لمیٹڈ کے 21.84 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 19.52 ملین حصص کا لین دین ہوا۔کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ، یونٹی فوڈز لمیٹڈ اور یونی کیپ مداربہ سرفہرست حصص یافتگان کی توجہ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں شامل رہیں۔