پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1733 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1733.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170498.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ ان میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 358 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1733.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170498.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ ان میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 358 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 759.97 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.53 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 544.11 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50739.19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2620.37 پوائنٹس کی کمی کے بعد 244,205.16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 21.61 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سینرجی کو پی کے لمیٹڈ کے 158.26 ملین حصص، کے الیکٹرک کے 71.88 ملین حصص اور فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 59.94 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ ، فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک اوراشفاق ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی ۔