پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 453.63 پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 453.63 پوائنٹس گر گیا

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 453.63 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165,966.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 572 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 302 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا

،مجموعی طور پر 370.94 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 19.56 ارب روپے رہی، کے ایس ای 30 انڈیکس 112.91 پوائنٹس کی کمی کے بعد 49,203.74 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے والی کمپنیوں پر مشتمل کے ایم آئی 30 انڈیکس 619.59 پوائنٹس کی کمی کے بعد 239,287.90 پوائنٹس پر آگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 7.64 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے

،کاروباری سرگرمیوں کے دوران پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 52.93 ملین، سنرجی کوپریشن لمیٹڈ کے 35.78 ملین اور ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کے 14.35 ملین حصص کا کاروبار ہوا،ازگارڈ نائن لمیٹڈ، یونی کیپ مضاربہ اور ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔

مزید خبریں