پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 6408.23 پوائنٹس کی کمیمیں مندی کارحجان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 6408.23 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 6408.23 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کارحجان رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس 6408.23 پوائنٹس کمی کے بعد 173,518.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور565کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،40 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،439کی قیمتوں میں کمی اور 86 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 912.613 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 45.613ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 1996.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51709.62 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس9164.01 پوائنٹس کی کمی کے بعد 244367.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے 84.544 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ 43.532 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام 43.315 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

سب سے زیادہ اضافہ خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص میں دیکھا گیا جن کی قیمت 158.59 روپے بڑھ کر 2441.48 روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص 92 روپے اضافے کے بعد 25360 روپے پر بند ہوئے۔