پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان 100انڈیکس 698.57پوائنٹس کی کمی کے بعد171943.59پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 698.57پوائنٹس کی کمی کے بعد171943.59پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 477.67ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.63ارب روپے تھی،مجموعی طورپر569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،293کی قیمتوں میں کمی اور114کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 698.57پوائنٹس کی کمی کے بعد171943.59پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 477.67ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.63ارب روپے تھی،مجموعی طورپر569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،293کی قیمتوں میں کمی اور114کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،

کے ایس ای30انڈیکس 242.52 پوائنٹس کی کمی کے بعد51172.12پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس1493.10پوائنٹس کی کمی کے بعد244613.98پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 7.10ارب روپے کے سودے طے پائے،سینیرجیکوپی کے لمیٹڈ کے 65824954حصص،عائشہ سٹیل ملز28558495حصص اورٹھٹہ سیمنٹ لمیٹڈکے 25595045حصص کالین دین ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 69.3ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔