کراچی۔19فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 6682.80پوائنٹس کی کمی کے بعد 172170.29پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر542.97ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.36ار ب روپے تھی ۔ مجموعی طور پر568کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،384کی قیمتوںمیں کمی اور 152کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کے ایس …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

مزید خبریں
کراچی۔19فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 6682.80پوائنٹس کی کمی کے بعد 172170.29پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر542.97ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.36ار ب روپے تھی ۔
مجموعی طور پر568کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،384کی قیمتوںمیں کمی اور 152کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 2017.91پوائنٹس کی کمی کے بعد 52658.78پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 10109پوائنٹس کی کمی کے بعد 240511.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.90 ار ب روپے کے سودے طے پائے ۔ گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلیکام کے 84183111 حصص ،کے الیکٹرک کے 62013268 اورٹرسٹ سکیورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ کے 45871527 حصص کا لین دین ہوا، ازگان نائن ، اٹ ناز ٹیکنالوجی اور طارق کارپوریشن لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر رہیں۔








