پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1199.14 پوائنٹس کی کمی کے بعد 186255.55پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1199.14 پوائنٹس کی کمی کے بعد 186255.55پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1199.14 پوائنٹس کی کمی کے بعد 186255.55پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،271 کی قیمتوں میں کمی اور 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 984.84 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 45.70 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 457.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 55672.43 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2,680.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 263007.84 پوائنٹس ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.17 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گذشتہ روز ٹی پی ایل ریٹ کے 75734236 کے حصص ، ٹی پی ایل پراپرٹیز 72488592 حصص اور بینک آف پنجاب کے 60713301کے حصص کا کاروبار ہوا۔ طارق کارپوریشن لمیٹڈ، فرسٹ پنجاب مضاربہ اور اتفاق آئرن انڈسٹریز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔