پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 638.45 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس638.45پوائنٹس کی کمی سے 177623.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں 958.013 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 41.56 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 20.021 کھرب روپے سے کم ہو کر 19.951 کھرب روپے رہ گیا۔

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس638.45پوائنٹس کی کمی سے 177623.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں 958.013 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 41.56 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 20.021 کھرب روپے سے کم ہو کر 19.951 کھرب روپے رہ گیا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،306 کی قیمتوں میں کمی اور 101کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کے ایس ای 30 انڈیکس 216.12 پوائنٹس کی کمی سے 53131.55 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 695.43 پوائنٹس کی کمی سے 250814.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ٹریڈنگ حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے 273.054 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام 72.250 ملین اور ٹرسٹ بروکریج 63.665 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 121.56 روپے بڑھ کر 1,337.15 روپے ہو گئی جبکہ بابا فرید شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 49.72 روپے اضافے کے بعد 546.95 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 68.00 روپے کم ہو کر 18,170.00 روپے رہ گئی جبکہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 46.71 روپے کمی کے بعد 1,998.29 روپے پر بند ہوئے۔