"پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,580.90 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176,042.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔”
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1580.90 پوائنٹس کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1580.90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 176042.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ریڈی مارکیٹ میں 574.075 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 25.36 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 19.951 کھرب روپے سے کم ہو کر 19.778 کھرب روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،330 کی قیمتوں میں کمی اور 104کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ٹریڈنگ حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے 58.656 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ صدیق سنز ٹِن 50.224 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام 48.952 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 177.08 روپے بڑھ کر 25,480.00 روپے ہو گئی جبکہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 90.12 روپے اضافے کے بعد 2,088.41 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 495.32 روپے کم ہو کر 17,674.68 روپے رہ گئی، جبکہ خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 133.71 روپے کمی کے بعد 1,203.44 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 497.57 پوائنٹس کی کمی سے 52633.98 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2757.70 پوائنٹس کی کمی سے 248057.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔








