پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای100 انڈیکس 346.57 پوائنٹس کمی کے بعد 181430.02 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز فروخت کے دبائو کے باعث مندی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 346.57 پوائنٹس کمی کے بعد 181430.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز فروخت کے دبائو کے باعث مندی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 346.57 پوائنٹس کمی کے بعد 181430.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 716.038 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت34.102 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 20.264 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 20.238 ٹریلین روپے ہو گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،260 کی قیمتوں میں کمی اور 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کاروباری حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 161.178 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ بینک آف پنجاب 52.334 ملین اور وصل موبیلیٹی موڈ 24.217 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔سب سے زیادہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ شامل رہی جس کے حصص کی قیمت 139.00 روپے اضافے کے بعد 25350.00 روپے پر بند ہوئی جبکہ دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص 70.49 روپے اضافے کے ساتھ 1476.87 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (بی) کے حصص کی قیمت 47.60 روپے کمی کے بعد 17848.40 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹانڈلیانوالہ شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 33.14 روپے کمی کے بعد 576.30 روپے پر آ گئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 128.57 پوائنٹس کی کمی سے 54263.25 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 483.04 پوائنٹس کی کمی سے 255651.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔