پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 119.74 پوائنٹس کمی کے بعد 181310.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 917.268 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 44.805 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 20.238 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 20.258 ٹریلین روپے ہو گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای100 انڈیکس 119.74 پوائنٹس کمی کے بعد 181310.28 پوائنٹس پر بند
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 119.74 پوائنٹس کمی کے بعد 181310.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 917.268 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 44.805 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 20.238 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 20.258 ٹریلین روپے ہو گئی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،234 کی قیمتوں میں کمی اور 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کاروباری حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 173.553 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ بینک آف پنجاب 61.614 ملین حصص اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 50.021 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
سب سے زیادہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 71.60 روپے اضافے کے بعد 1059.47 روپے پر بند ہوئی جبکہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے حصص 44.58 روپے اضافے کے ساتھ 492.95 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب رفحان میز پراڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 236.88 روپے کمی کے بعد 9233.65 روپے پر بند ہوئی جبکہ بلیسڈ ٹیکسٹائلز لمیٹڈ کے حصص 80.14 روپے کمی کے بعد 918.86 روپے پر آ گئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 257.39 پوائنٹس کی کمی سے 54005.86 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 73.45 پوائنٹس کی معمولی بہتری سے 255725.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔









