پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 47.93 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 47.93 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 47.93 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177322.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں کاروباری حجم 614.057 ملین حصص رہا جبکہ کاروباری مالیت 31.365 ارب روپے سے بڑھ کر 34.547 ارب روپے ہوگئی تاہم مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری 19.892 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.860 ٹریلین روپے رہ گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔

191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،279 کی قیمتوں میں کمی اور 98 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کاروباری حجم کے لحاظ سے ایف نیٹ ایکویٹیز 86.073 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ سینرجیکو پی کے کے 49.231 ملین حصص اور تصدیق انفارمیشن کے 29.683 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔نمایاں تیزی حاصل کرنے والی کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 746.58 روپے بڑھ کر 25,960.58 روپے ہوگئی جبکہ سیمنز (پاکستان) انجینئرنگ کے حصص 43.19 روپے اضافے کے بعد 1,559.44 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب نمایاں کمی کا سامنا کرنے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص 100 روپے کمی کے بعد 17,200 روپے پر بند ہوئے جبکہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 71.79 روپے کم ہو کر 9,247 روپے رہ گئی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 79.11 پوائنٹس کی کمی سے 52748.13 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 656.80 پوائنٹس کی کمی سے 250923.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں