پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 508.68 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 508.68 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176466.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں 784.465 ملین حصص کا کاروبار ہوا جو گزشتہ سیشن میں 937.270 ملین حصص ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری مالیت 39.134 ارب روپے سے کم ہو کر 37.410 ارب روپے رہ گئی۔ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت بھی 19.830 …

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 508.68 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176466.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں 784.465 ملین حصص کا کاروبار ہوا جو گزشتہ سیشن میں 937.270 ملین حصص ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری مالیت 39.134 ارب روپے سے کم ہو کر 37.410 ارب روپے رہ گئی۔ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت بھی 19.830 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.782 ٹریلین روپے رہ گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 292 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 191.729 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد پاک ریفائنری کے 58.149 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 40.783 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔

نمایاں تیزی والے حصص میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ-بی کے حصص کی قیمت 102 روپے اضافے سے 17,300 روپے جبکہ بکسلے پینٹس لمیٹڈ کے حصص 84.25 روپے اضافے سے 926.77 روپے پر بند ہوئے۔مندی والے حصص میں تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 133.94 روپے کمی سے 1,205.46 روپے جبکہ ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص 37.17 روپے کمی سے 4,042.76 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 70.30 پوائنٹس کی کمی سے 52632.42 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 192.66 پوائنٹس کی بہتری سے 251849.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔