پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 1690.40 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1690.40 پوائنٹس کی کمی کے بعد 174776.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں 610.181 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ کاروباری مالیت 37.410 ارب روپے سے کم ہو کر 31.860 ارب روپے رہ گئی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19.782 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.581 ٹریلین روپے رہ گئی۔

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1690.40 پوائنٹس کی کمی کے بعد 174776.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں 610.181 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ کاروباری مالیت 37.410 ارب روپے سے کم ہو کر 31.860 ارب روپے رہ گئی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19.782 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.581 ٹریلین روپے رہ گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 356 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 100 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سینرجیکو پی کے نے 124.890 ملین شیئرز کے کاروبار کے ساتھ حجم کے لحاظ سے سرفہرست مقام حاصل کیا، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام کے 38.703 ملین اور پاک ریفائنری کے 37.676 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔ن

مایاں اضافے والے حصص میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص 100 روپے اضافے سے 17,400 روپے پر بند ہوئے جبکہ بکسلی پینٹس لمیٹڈ کے حصص 92.68 روپے اضافے کے ساتھ 1,019.45 روپے پر بند ہوئے۔مندی کا شکار حصص میں تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص 54.11 روپے کمی سے 1151.35 روپے پر بند ہوئے جبکہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے حصص 36.12 روپے کمی کے بعد 524.55 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 498.15 پوائنٹس کی کمی سے 52134.27 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2480.71 پوائنٹس کی کمی سے 249368.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔