پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 993.91 کی کمی کے بعد 172642.16 ہو گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 993.91 کی کمی کے بعد 172642.16 ہو گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 359 کی قیمتوں میں کمی اور 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 993.91 کی کمی کے بعد 172642.16 ہو گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 359 کی قیمتوں میں کمی اور 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 288.51 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51414.64 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1413.59 پوائنٹس کی کمی کے بعد 246107.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 225,242,753 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.94 ارب روپے تھی، فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.30 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

سینرجیکو پاکستان کے 103,841,066 حصص ، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 103,045,158 حصص اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 41,087,972 حصص کا لین دین ہوا۔ پاپولر اسلامک مضاربہ ، فتح انڈسٹریز لمیٹڈ اور سروسز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔